3 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران نے کینیڈا کی حکومت کی طرف سے مقامی لوگوں کے حقوق پامال کرنے پرشدید تشویوش کا اظہارکیا ہے اور وزارت خارجہ میں کیینڈا کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید اعتراض کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران نے کینیڈا کی حکومت کی طرف سے مقامی لوگوں کے حقوق پامال کرنے پرشدید تشویوش کا اظہارکیا ہے اور وزارت خارجہ میں کیینڈا کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید اعتراض کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے انسانی حقوق کے ڈآئریکٹر نے اقوام متحدہ کے خصوصی مبصر جیمز آنیاکے کینیڈا کی حکومت کے نام خط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کے مقامی لوگوں کی حالت زار پر بین الاقوامی برادری کو سخت تشویش ہے۔

اور اسلامی جمہوریہ ایران کو کینیڈا کی حکومت کی مقامی شہریوں کے ساتھ غیر انسانی رفتار پر سخت اعتراض ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کینیڈا سے بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین پر عمل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
....... 
/169